Overhauling my bike in the workshop
English
I got up early in the morning and offered Fajr prayers and started reciting the Holy Quran. After the recitation I went for a walk and I walked as usual. During the walk I also inspected my crops and then I returned home. When I got home, breakfast was being prepared. When breakfast was ready, I had breakfast. My wife and children had already had breakfast. There was a security guard at the front door of the school where I went to drop off the children. I unloaded the children. The security guard opened the door and they entered. From there I walked back home. I took out my bike and was going to work in my shop in the market when my bike broke down. I took him to a motorcycle mechanic to have my bike repaired.
Urdu
میں صبح سویرے اٹھا نمازِ فجر ادا کی اور قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف ہوگیا۔ تلاوت کے بعد میں واک کرنے کے لیے نکلا اور میں نے روزانہ کی طرح واک کی۔ واک کے دوران میں نے اپنی فصلوں کا بھی جائزہ لیا اور پھر میں گھر کی طرف واپس چلا آیا۔ جب میں گھر پہنچاتو ناشتہ تیار ہو رہا تھا جب ناشتہ تیار ہو گیا تو میں نے ناشتہ کیا۔ میری بیوی اور بچے پہلے سے ناشتہ کر چکے تھے۔ میں نے بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے گیا سکول کے سامنے والے دروازے پر سکیورٹی گارڈ موجود تھا۔ میں نے بچوں کو اتارا سکیورٹی گارڈ نے دروازہ کھولا اور وہ اندر داخل ہو گئے۔ میں وہاں سے گھر کی طرف واپس چلا آیا۔ میں نے اپنی موٹر سائیکل نکالی اور مارکیٹ میں اپنی دکان میں کام کرنے کے لیے جا رہا تھا تو میری موٹر سائیکل خراب ہو گئی۔ میں اسے موٹر سائیکل مکینک کے پاس لے گیا تاکہ میری بائیک کی مرمت کر سکے۔
English
Just as I was getting ready to work on my bike, a Rescue 1122 motorcycle came to a halt. And told the mechanic to change the mobile oil and filter of my bike. The mechanic told him that he was already working on a bike and then he would be able to do his job. He was very upset because he was doing his duty. An emergency call could come at some point and he was performing an emergency duty. I understood his compulsion and I allowed the mechanic to finish his work first. Most rescue operations are carried out in our country. Because these same people are busy day and night to save lives. They have never been negligent. Whenever you call the helpline number 1122, the car will reach you immediately. If the inner city has a narrow lane, then they arrive on a motorbike to provide immediate medical attention. So I told him to get the motorcycle work done first. He thanked me and I told him no thanks. It is my duty to respect the department which saves people's lives.
Urdu
ابھی میری بائیک کا کام کرنے کے لئے تیار ہی ہوا تھا کہ ریسکیو 1122 کا ایک موٹر سائیکل آ کر رک گیا۔ اور مستری سے کہا کہ میری بائیک کا موبائل آئیل اور فلٹر تبدیل کرنا ہے۔ مستری نے اسے کہا کہ پہلے سے ایک بائیک کا کام کر رہا ہوں اس کے بعد آپ کا کام ہو سکے گا۔ وہ بہت پریشان تھا کیونکہ وہ ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ کسی وقت ایمرجنسی کی کال آ سکتی تھی اور وہ ایک ایمرجنسی کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ میں اس کی مجبوری سمجھ چکا تھا اور میں نے مستری کو اجازت دی کہ پہلے اس کا کام مکمل کر دیں۔ ہمارے ملک میں سب سے زیادہ ریسکیو آپریشن کے اہلکاروں کی کی جاتی ہے۔ کیونکہ یہی اہلکار دن رات زندگیاں بچانے کے لیے مصروف رہتے ہیں۔ انہوں نے کبھی لاپرواہی نہیں کی جب بھی آپ ہیلپ لائن نمبر 1122 پر کال ملائیں گے تو فوراً گاڑی آپ کے پاس پہنچ جائے گی۔ اگر اندرون شہر تنگ راستہ ہے تو پھر یہ موٹر سائیکل پر فوراً طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔ اس لیے میں نے اسے کہا کہ آپ پہلے موٹر سائیکل کا کام کروا لیں۔ اس نے میرا شکریہ ادا کیا تو میں نے اسے کہا اس کے لیے شکریہ کی ضرورت نہیں ہے یہ میرا فرض ہے کہ میں اس ڈپارٹمنٹ کی عزت کروں جو لوگوں کی زندگیاں بچاتا ہے۔
English
After a while, the rescue worker's bike was completed and he left for his duty. I changed the mobile oil of my bike and then replaced some spare parts that were bad. When the mechanic finished his work, he billed the wages and spare parts. I gave him the money and I left for home. Whenever I come to get my bike repaired, I go to the same mechanic because he has got the certificate from the company. All government motorcycles come here and work honestly.
Urdu
کچھ دیر کے بعد ریسکیو کے اہلکار کی بائیک کا کام مکمل ہو گیا اوروہ اپنی ڈیوٹی پر روانہ ہو گیا۔ میں نے اپنی بائیک کا موبل آئل چینج کروایا اور پھر کچھ سپیر پارٹس جو خراب تھے وہ تبدیل کرواۓ۔ جب مکینک نے کام مکمل کر لیا تو اس نے مزدوری اور سپیرپارٹس کا بل بنایا۔ میں نے اسے پیسے دیے اور میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ میں جب بھی اپنی بائیک ٹھیک کروانے کے لیے آتا ہوں تو اسی مکینک کے پاس آتا ہوں کیونکہ یہ کمپنی سے سرٹیفکیٹ حاصل کر چکا ہے۔ تمام سرکاری موٹر سائیکل یہاں پر آتے ہیں اور ایمانداری سے کام کرتا ہے۔
I am thankful to the @dswigle
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
Electronic-terrorism, voice to skull and neuro monitoring on Hive and Steem. You can ignore this, but your going to wish you didnt soon. This is happening whether you believe it or not. https://ecency.com/fyrstikken/@fairandbalanced/i-am-the-only-motherfucker-on-the-internet-pointing-to-a-direct-source-for-voice-to-skull-electronic-terrorism